کیا واقعی سازش ہوئی؟ بول چینل کے اہم کردار واپس جیو میں آگئے

کیا واقعی سازش ہوئی؟ بول چینل کے اہم کردار واپس جیو میں آگئے
کیا واقعی سازش ہوئی؟ بول چینل کے اہم کردار واپس جیو میں آگئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بول چینل کی لانچنگ میں تاخیر اورانتظامیہ کیخلاف مقدمات بننے کے بعد اہم کردار اظہر عباس بطور منیجنگ ڈائریکٹر نیوزواپس جیومیں آگئے ہیں اور وہ بول جانے سے پہلے بھی جیو میں اسی عہدے پر تھے ۔

انتہائی باخبر ذرائع نے بتایاکہ بول کے صدر اور سی ای اواظہر عباس اور کامران خان ممکنہ طورپرآنیوالے چینل ’بول‘ کے دواہم کردار تھے اور یہاں تک بھی سناگیاکہ شاید چینل کی لانچنگ میں تاخیر کے ذمہ داربھی یہی لوگ ہیں ۔

ذرائع کاکہناتھاکہ بول میڈیاگروپ کے خلاف ہلکی پھلکی آوازیں اٹھنے پر اظہر عباس کی شعیب شیخ سے تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے اور پھربول چینل کیخلاف خبرمنظرعام پر آنے کے بعد اُنہوں نے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد چہہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ یہ واپس جیو میں ہی جائیں گے اور اب اظہر عباس کے جیو میں واپس آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر چہہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ کیا واقعی بول کیخلاف سازش ہوئی ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اظہر عباس پہلے صحافی تھے جنہوں نے بول کو جوائن کیاتھا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ اظہر عباس نے چینل 24اور دنیا نیوز سے بھی سی ای او اورڈائریکٹر نیوز کیلئے رابطہ کیا لیکن معاملات طے کرنے میں ناکام رہے تاہم پہلے سے دوگنا تنخواہ پر جیو سے معاملات طے کرلیے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کامران خان بول کے بعد واپس جیو کی بجائے دنیا نیوز کوجوائن کرچکے ہیں ۔

مزید : لاہور