پی ٹی آئی ڈی سیٹ معاملہ ،مولانافضل الرحمان نے مطالبہ پیش کر دیا ،ایم کیوایم ڈٹ گئی

پی ٹی آئی ڈی سیٹ معاملہ ،مولانافضل الرحمان نے مطالبہ پیش کر دیا ،ایم کیوایم ...
پی ٹی آئی ڈی سیٹ معاملہ ،مولانافضل الرحمان نے مطالبہ پیش کر دیا ،ایم کیوایم ڈٹ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کیلئے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی پنی غلطی تسلیم کرے ہم تحاریک واپس لے لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوا یم کے درمیان سپیکر قومی اسمبلی کی موجودگی میں مذاکرات ہوئے جس دوران ایم کیوایم اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے تحاریک واپس لینے کیلئے مطالبہ پیش کردیاہے جس میں ان کا کہناہے کہ پی ٹی آئی تسلیم کر ے کہ استعفیٰ دینا ان کی غلطی تھی یا کہے کہ استعفے نہیں دیئے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی ڈی سیٹ معاملہ پر قیادت سے مشاورت کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت بھی مانگ لی ہے ۔مولا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک دو روز سے کچھ نہیں ہوتا لہذا پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے کی مشاورت کے لئے کچھ وقت دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ڈی سیٹ تحریک سے متعلق ایک ہفتے کاوقت مانگا تھا مگر پھر رابطہ نہیں کیا لہذا میں نے اپنے طور پر وزیر اعظم سے ملاقات کی اور معاملے پر بات کی ۔مولانا فضل الرحمان نے آخر پر کہا کہ ڈی سیٹ تحریک پر مزید مشاورت چاہتے ہیں جس کے لئے چند روز کی مہلت دی جائے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جے یوا ٓئی ایف کے رہنما اکرم درانی نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈی سیٹ معاملے پر پارٹی قیادت سے مشاور ت کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں