الطاف حسین کی تقاریر ان کے اپنے لیے مسائل پیدا کرتی ہیں ،اداروں کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے :چوہدری نثار

الطاف حسین کی تقاریر ان کے اپنے لیے مسائل پیدا کرتی ہیں ،اداروں کی حرمت پر ...
الطاف حسین کی تقاریر ان کے اپنے لیے مسائل پیدا کرتی ہیں ،اداروں کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے :چوہدری نثار

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر ان کیخلاف مسائل پید اکرتی ہیں جب کو تقاریر میں اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو حالات خراب ہوتے ہیں ،حکومت اداروں کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دے گی الطاف حسین کا کیس پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں ہے ۔

راولپنڈی میں پولیس لائنز کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس جو کام کر رہی ہے وہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین اور پسندیدہ کام ہے ،آپ حقوق العباد کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں جس کا اجر اللہ نے دیناہے ،گزشتہ دو سالوںمیں پولیس کے افسروں اور جوانوںنے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کیخلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس پاکستان نے نہیں بنایا ،ان کیخلاف عدالت پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں لگے گی ،عمرا ن فاروق کا قتل کیس برطانیہ میں چل رہاہے لیکن عمران فاروق قتل کے کچھ تانے بانے پاکستان میں ملتے ہیں ،الطاف حسین یا ایم کیوایم سے کو ئی ذاتی دشمنی نہیں ہے بلکہ قانونی طریقہ کار سے چل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کیلئے پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی پولیس میں کوئی فرق نہیں ہے تما ایک جیسے ہیں ،دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں سندھ اور بلوچستان کی پولیس پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں دہشتگردوں کو پکڑاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں