نئے سیاسی سفر کے آغاز کےلئے تلخیاں بھلائی جائیں, ڈی سیٹ تحریک واپس لے لیں:شیخ آفتاب

نئے سیاسی سفر کے آغاز کےلئے تلخیاں بھلائی جائیں, ڈی سیٹ تحریک واپس لے لیں:شیخ ...
نئے سیاسی سفر کے آغاز کےلئے تلخیاں بھلائی جائیں, ڈی سیٹ تحریک واپس لے لیں:شیخ آفتاب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ نئے سیاسی سفر کے آغاز کے لئے سیاسی تلخیاں بھلائی جائیں،جے یو آئی ، ایم کیو ایم ارکان سے درخواست ہے تحریک واپس لے لیں۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ تحریک سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت ایوان کے دونوں طرف کے ارکان کو ساتھ لکر چلنا چاہتی ہے ،کیا ٹھیک ہے کیا غلط اس کا فیصلہ قوم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے بھی تحریک واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔

مزید : اسلام آباد