ملا عمر کی تعزیتی تقریب پر افغان فورسز کا حملہ، 5 طالبان ہلاک

ملا عمر کی تعزیتی تقریب پر افغان فورسز کا حملہ، 5 طالبان ہلاک
ملا عمر کی تعزیتی تقریب پر افغان فورسز کا حملہ، 5 طالبان ہلاک

  

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کی انٹیلی جنس نے ملا عمر کی تعزیت کی تقریبات پر پابندی لگا دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسی تقریبات کو فورسز ہدف بنائیں گی۔ واضح رہے کہ غزنی میں ایسی ہی ایک تقریب پر کارروائی کے دوران 5 طالبان مارے گئے۔ تعزیتی تقریب کے موقع پر مقامی لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ 3000 روٹیاں جمع کریں، بکرا اور گائے ذبح کرنے کے لئے دیں۔ انہوں نے سڑکیں بند کر دیں اور لوگوں کو زبردستی تقریب میں شرکت کے لئے کہا۔ غزنی صوبائی کونسل کے رکن کے مطابق فورسز کے حملے میں متعدد طالبان مارے گئے ہیں۔ افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کے ترجمان حسیب صدیقی نے کہا ہے کہ ملا عمر ہزاروں افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں وہ افغانستان کی پسماندگی کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں۔

مزید : بین الاقوامی