بھارتی فوج سے مطالبہ کیاہی نہیں ، مخالفین میرے الفاظ دنیا کے کسی بھی فورم پر سنائیں : الطاف حسین کا چیلنج

بھارتی فوج سے مطالبہ کیاہی نہیں ، مخالفین میرے الفاظ دنیا کے کسی بھی فورم پر ...
بھارتی فوج سے مطالبہ کیاہی نہیں ، مخالفین میرے الفاظ دنیا کے کسی بھی فورم پر سنائیں : الطاف حسین کا چیلنج

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ڈیلاس میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے سالانہ کنونشن سے اپنے خطاب میں بھارتی فوج یابھارتی حکومت سے پاکستان آکرمہاجروں کوظلم وستم سے بچانے کامطالبہ سرے سے کیاہی نہیں، اور جو لوگ بھی یہ جملہ مجھ سے منسوب کررہے ہیں وہ حقائق کومسخ کررہے ہیں۔

اپنے وضاحتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بھارتی فوج سے متعلق بیانات کو تقریر سے منسوب کرنیوالے کو چیلنج کرتاہوں کہ اگرمیں نے اپنی تقریرمیں یہ الفاظ کہے ہوں کہ بھارتی فوج یابھارتی حکومت پاکستان آکرمہاجروں کی مددکرے اورانہیں ظلم وبربریت سے نجات دلائے تومخالفین دنیاکے کسی بھی فورم پرمیری تقریرکے یہ جملے سنائیں، اگرالزامات لگانے والوں نے میری تقریر کے یہ جملے پیش کردیے تومیں اپنی گردن کٹانے کے لئے تیارہوں اوراگر الزامات لگانے والے یہ جملے نہ پیش کرسکیں تو وہ چلوبھرپانی میں ڈوب مریں۔

مزید : کراچی