سعودی عرب میں بھیڑ کی قیمت 15لاکھ ریال لگ گئی

سعودی عرب میں بھیڑ کی قیمت 15لاکھ ریال لگ گئی
سعودی عرب میں بھیڑ کی قیمت 15لاکھ ریال لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ایک کسان کی بھیڑ کی قیمت 15لاکھ سعودی ریال لگ گئی ہے بتایا گیا ہے کہ صوبہ جاز ان کے رہائشی محمد بن یحیٰ ال اداوی کی بھیڑ کے جسم پر پیدائشی طور پر ”محمد“ لکھا ہوا ہے محمد بن یحیٰ نے اس بھیڑ کو قدرت کا کرشمہ قرار دیتے ہوئے کسی بھی قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سعودی اخبار ”صدا“ نے بھیڑ کی ویڈیو بھی اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس سیاہ اور سفید رنگ کی بھیڑ پر واضح طور پر عربی میں محمد لکھا نظر آرہا ہے۔ محمد بن یحیٰ کے مطابق لوگ دور دور سے اس بھیڑ کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اور وہ اسے کبھی نہیں بیچے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -