رونالڈو نے ایجنٹ کو شادی پر جزیرہ تحفے میں دیدیا

رونالڈو نے ایجنٹ کو شادی پر جزیرہ تحفے میں دیدیا
رونالڈو نے ایجنٹ کو شادی پر جزیرہ تحفے میں دیدیا

  

میڈرڈ(ویب ڈیسک) پرتگال کے کروڑ پتی اسٹار فٹبالرکرِسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایجنٹ جارج مینڈس کو شادی پر یونان میں موجود ایک جزیرہ تحفہ میں دیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کی قیمت لاکھوں ڈالر بتائی جاتی ہے تاہم ابھی تک نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ بی بی سی نے ایک اسپینش ویب سائٹ کے توسط سے بتایا کہ رونالڈو یونان کے جزائر سے اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ وہ وہاں چھٹیاں گزارتے رہے ہیں، مینڈس نے اپنی گرل فرینڈ سینڈرا سے اتوار کو پرتگال میں شادی کرلی، مانچسٹر یونائیٹِڈ کے سابق منیجر نے2003 میں رونالڈو کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا۔ وہ پرتگال کی قومی ٹیم میں فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے رہے ہیں،ان کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 2009 تک اولڈ ٹریفورڈ کلب سے وابستہ رہے۔رونالڈو تین مرتبہ ’بیلون ڈی آر‘ کا فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ شادی کی تقریب میں رونالڈو ایجنٹ مینڈس کے انتہائی قریب رہے، اس دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مینڈس کی تعریف کے پل باندھ دیے، ان کی عمر 49 برس ہے اور وہ فٹبال کی دنیا کے کامیاب ترین ایجنٹ ہیں۔یادرہے کہ اس وقت یونان کے ایک درجن کے لگ بھگ جزیرے برائے فروخت ہیں، پرائیوٹ آئی لینڈز آن لائن کی ویب سائٹ پر ایک جزیرے کی قیمت 30 لاکھ یورو لگائی گئی ہے۔ شادی کی یہ شاہانہ تقریب ایک انتہائی امیر علاقے پورٹو میں منعقد ہوئی۔ مینڈس اور سینڈرا باربوسا کی 2005 سے دوستی اور ان کے پہلے سے تین بچے ہیں۔

مزید : کھیل