تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے سے سیاسی بحران پیدا ہو گا،سراج الحق

تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے سے سیاسی بحران پیدا ہو گا،سراج الحق
تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے سے سیاسی بحران پیدا ہو گا،سراج الحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے سے سیاسی بحران پیدا ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ڈی سیٹ کا مطالبہ پہاڑ کھودنے کے مترادف ہے ،مسلم لیگ (ن)نے ساتھ نہ دیا تو ڈی سیٹ کرنے کی قرار دار ناکام ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوڈی سیٹ تحریک واپس لینے کے لئے آمادہ کرنا وزیر اعظم نواز شریف کی ذمہ داری ہے ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے بیانات پر قانونی اور آئینی کارروائی ہونی چاہیے ، کسی کو پاک فوج اور پاکستان کیخلاف شر انگیزی کا حق نہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں