عدالت نے کرولا گینگ کیس کے دو مجرموں کو 45,45سال قید اور 20,20ہزار جرمانے کی سزا سنا دی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے ڈکیتی اور زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بدنام زمانہ وائٹ کرولا گینگ کے 2 مجرموں کو 45،45 سال قید اور 20,20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس میں مجرم محمد علی ہاجانی اور عمیر ڈیفنس میں لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹا کرتے تھے جب کہ انہوں نے کئی خواتین کو اس طرح اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا ،عدالت نے جر م ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو 45,45سال قید اور 20,20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ دونوں مجرم علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ گینگ میں شامل ایک مجرم محمد علی ہاجانی سابق ای ڈی او ایجوکیشن کا بیٹا ہے۔
واضح رہے کہ مجرمان کے خلاف 2008 میں گزری تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ انہیں اسی سال گرفتاربھی کرلیا گیا تھا۔