بریگیڈیئر (ر) عباس علی خان کو پنجاب کا الیکشن کمشنر مقرر کرنیکا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) عباس علی خان کو پنجاب کا الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روز میں انکی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔ پنجاب کے قائم مقام الیکشن کمشنر اقبال ظفر حسین نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لئے 8اگست سے این ایم سی جارہے ہیں۔