49سالہ نادر 21بچوں کا باپ، ایک اور شادی کا خواہش مند

49سالہ نادر 21بچوں کا باپ، ایک اور شادی کا خواہش مند
49سالہ نادر 21بچوں کا باپ، ایک اور شادی کا خواہش مند

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) کم بچے خوشحال گھرانہ محکمہ بہبود آبادی کا یہ پیغام شاید سرگودھا میں رہائش پزیر 49سالہ نادر خان تک نہیں پہنچ سکا 21بچوں کے باپ نادر خان کا کہنا ہے کہ رزق دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے ہم خود بھی 21بہن بھائی ہیں جب کہ میرے 85سالہ والد کے 90پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ سرگودھا کے علاقہ ستار کالونی کے رہائشی 49سالہ محنت کش نادر خان 21 بچوں کا باپ ہے شاید محکمہ بہبود آبادی کا کم بچے خوشحال گھرانے کا پیغام اس کے خاندان تک پہنچ ہی نہیں سکا کیونکہ نادر خان کا کہنا ہے کہ وہ 21بہن بھائی ہیں اور اب وہ 21بچوں کا باپ بن گیا ہے جس میں 11لڑکیاں اور 10لڑکے شامل ہیں، نادر خان کے ہاں تین مرتبہ بیک وقت تین تین بچوں کی پیدائش بھی ہوچکی ہے جب کہ اس کے سب سے بڑے بچے ثابت اللہ کی عمر 33برس ہے جو 4بچوں کا باپ ہے جب کہ نادر خان کا والد داد محمد خان بھی 21 بچوں کا باپ ہونے کے ساتھ ساتھ اب 90سے زائد اس کے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں ہیں، افغانستان سے 30سال قبل ہجرت کرکے پاکستان آنے والے خاندان کے سربراہ 85سالہ داد محمد خان کا کہنا ہے کہ مزید ایک اور شادی کا خواہشمند ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میری اولاد میں مزید پانچ سے دس بچوں کا اضافہ ہوجائے۔ نادر خان محنت مزدوری کرکے اپنے اور اپنے بھاری بھرکم کنبے کا پیٹ پال رہا ہے اس کا کہنا ہے کہ اولاد اللہ کی دین سے میں خاندانی منصوبہ بندی کے کسی اصول پر یقین نہیں رکھتا غریب اور محنت کش ہونے کے باوجود میرے بچے بھی سکول کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مزید : سرگودھا