قصور :حسین خانوالا زیادتی کیس ‘دیہاتیوں اور پولیس میں جھڑپ ،ایک شخص ہلاک ،2ڈی ایس پیزسمیت متعدد زخمی
قصور (مانیٹرنگ ڈیسک)زیادتی کیس میں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری پر دیہاتیوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ۔دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2ڈی ایس پیز اور14اہلکاروں سمیت متعدد دیہاتی زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حسین خان والا کے رہائشی زیادتی کے ملزموں کی عدم گرفتاری پردیپارلپور روڈ پر احتجاج کر رہے تھے اور پنجاب اسمبلی آ رہے تھے کہ پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی اور روکنے کی کوشش کی جس دوران تصادم ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میںعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔دیہاتیوں کے پتھراﺅ کے باعث دو ڈی ایس پیز اور 14اہلکارزخمی ہو گئی جبکہ پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد دیہاتی زخمی ہوئے ہیں۔مظاہرین نے بتایا ہے کہ پولیس نے زیادتی کیس کے ملزم چھوڑدیئے جس پر احتجاج کر رہے ہیں، ہم اعلی حکام سے ملزمان کی جلدگرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔