انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خود مختاری دینے کی منظوری دیدی

انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خود مختاری دینے کی منظوری ...
انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خود مختاری دینے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خود مختاری دینے کی منظور ی دیدی ہے اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بل کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیاہے ۔

زائد حامد کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نادرا نے بائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی،نادران نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بائیومیٹرک سسٹم کیلئے نادراکو اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنا پڑے گا اور بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری کیلئے دو کروڑ 50لاکھ ڈالر کی ضرور ت ہے ۔نادرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایاکہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ایک ووٹ کاسٹ کرنے میں دو منٹ کا وقت لگے ۔انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے جدید مشینیں خرید رہاہے جس کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی جلد اور تیزی سے ہو سکے گی ۔

زاہد حامد کاکہناتھاکہ انتخابی عمل میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے تین ونگ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جن میں پلاننگ ،ایڈمنسٹریٹو اور ٹریننگ ونگ شامل ہے جو انتخابی اصلاحات کیلئے اپنا کر دار اداکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بل ڈرافٹ تیار کرلیا گیاہے اور 59نکاتی مسودے کی ہر شق پر غور کیلئے اجلاس دوبارہ ہو گا ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں