امریکی جریدے کی پاکستان میں معاشی ترقی اور حکومت کی تعریف

امریکی جریدے کی پاکستان میں معاشی ترقی اور حکومت کی تعریف
امریکی جریدے کی پاکستان میں معاشی ترقی اور حکومت کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے پاکستانی کی معاشی ترقی سمیت حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے ۔

جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عالمی سطح پر معاشی طور پر مضبوط ہونے والا ملک ہے اور پاک امریکہ معاشی شراکت داری 70 سالوں پر محیط ہے ۔ جریدے ’فوربز‘ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی قابل کابینہ کے ساتھ مل کر بڑے فیصلے کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف حکومت ، فوج اور عوام ایک ساتھ ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج عوام اور حکومت کے ساتھ مل کر امن و سلامتی کو یقینی بنا رہی ہے جس سے پاکستان میں امن ہونے کے بعد معیشت بھی بحال ہوئی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دیے گئے دھرنے کے حوالے سے فوربز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس احتجاج کے بعد آزاد انکوائری کمیشن نے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیں جبکہ حکومت نے اس دھرنے پر تحمل کا اظہار کیا ۔