اسلام دشمنوں کی قبیح حرکت، پاکستانی فحش اداکارہ نے ایسی فلم بنا ڈالی کہ کسی بھی مسلمان کا خون کھول اٹھے

اسلام دشمنوں کی قبیح حرکت، پاکستانی فحش اداکارہ نے ایسی فلم بنا ڈالی کہ کسی ...
اسلام دشمنوں کی قبیح حرکت، پاکستانی فحش اداکارہ نے ایسی فلم بنا ڈالی کہ کسی بھی مسلمان کا خون کھول اٹھے

  

نیو یارک (نیوز ڈیسک) اسلام مخالف عناصر ہر وقت کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں یا کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ اب فحش فلمیں بنانے والی ایک کمپنی نے Women of the Middlle Eastکے نام سے 5 اگست کو ایک فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک اور انتہائی افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس میں کام کرنے والی اداکارہ بھی پاکستانی نژاد نادیہ علی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فلم کی پروڈیوسر کیلی میڈیسن نے حال ہی میں ’وائس میگزین‘ کے ساتھ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس فلم کا مقصد مسلم معاشروں میں عورتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والے ظالمانہ سلوک بے نقاب کرنا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس فلم میں اسلامی لباس کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں اور مسلم خواتین کی جس طرح تضحیک کی گئی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔

روزنامہ پاکستان کی آئی فون ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس میں ایسے فحش مناظر عکس بند کئے گئے ہیں جو مختلف اسلامی ممالک کی روایات اور قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔تاہم غور طلب بات یہ ہے کہ پروڈیوسر کا انٹرویو کرنے والے میگزین ’وائس‘ نے بھی اس فلم کو انتہائی غیر مناسب اور مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اس نے اس سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستانی اداکارہ نادیہ علی سے رابطہ کیا تو اس نے بخوشی حامی بھرلی کہ یہ منفرد موضوع پر فلم عکسبند کروانے کا بہترین موقع ہے۔تاہم مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگائی جائے اور اس طرح غیر اخلاقی حربوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروع کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس