’سعودی عرب میں وہ لوگ جن سے سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے‘

’سعودی عرب میں وہ لوگ جن سے سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے‘
’سعودی عرب میں وہ لوگ جن سے سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (نیوز ڈیسک) اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے کالم نگار خالد سلیمان نے ایک نہایت دلچسپ کالم تحریر کیا ہے۔ اس کا عنوان ہے ’وہ لوگ جن سے سعودی عرب میں سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا اشارہ بلدیہ ملازمین کی طرف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی شہری سب سے زیادہ گالی بلدیہ کو نکالتے ہیں۔ ملک میں شائد ہی کوئی ڈرائیور ایسا ہو جس نے سڑک کے درمیان قائم گڑھوں یا کھلے گٹروں پر گاڑی نہ چڑھائی ہو۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

شائد ہی ایسا کوئی ڈرائیور ہو جس کی گاڑی اور اسے گٹر کے کھلے ڈھکنوں نے متاثر نہ کیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے گٹر پورے ملک میں ہی موجود ہیں، کچھ عرصہ قبل ایک شہر کے ناظم سے پوچھا کہ کیا تمہیں ڈرائیوروں کی بد دعاؤں سے ڈر نہیں لگتا؟ تو اس کا کہنا تھا کہ بلدیہ کے خلاف شکایت ہو تو ڈرائیور کو عدالت جانا چاہیئے۔ تاہم اس ناظم کو اچھی طرح معلوم ہے کہ عدالت کا راستہ اختیار کرنے کی صورت میں اس سے بھی زیادہ گڑھوں اور کاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم کالم نگار نے مسئلے کا انتہائی دلچسپ حل بھی پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واحد راستہ یہی نظر آتا ہے کہ بلدیہ کی غفلت کے باعث کاروں کو ہونے والے نقصان سے متعلق عدلیہ کے سامنے درخواستوں کے انبار لگادینے چاہئے۔ یہی راستہ ہے بلدیہ اہلکاروں کو احساس دلایا جائے کہ معاشرہ اپنی حفاظت کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -