القاعدہ نے داعش پر سنگین ترین الزام لگادیا، نئی بحث چھیڑ دی

القاعدہ نے داعش پر سنگین ترین الزام لگادیا، نئی بحث چھیڑ دی
القاعدہ نے داعش پر سنگین ترین الزام لگادیا، نئی بحث چھیڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (نیوز ڈیسک) روسی ویب سائٹ ’ریڈیولبرٹی‘ نے حال ہی میں القاعدہ کے چند داغستانی کارکنوں کے انٹر ویوز شائع کیئے ہیں۔ ان میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم ’النصرہ‘ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے الزامات عائد کیئے ہیں کہ پہلے وہ بھی داعش کو ساتھی تنظیم سمجھتے تھے لیکن آہستہ آہستہ سمجھ آیا کہ یہ سب پراپیگنڈا کا کمال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان انٹر نیٹ پر اس تنظیم کے پراپیگنڈ ے کا شکار بنتے ہیں اور اس کی چمک دمک سے متاثر ہوجاتے ہیں لیکن حقیقت بے حد مختلف ہے۔ جب نوجوان اس سے متاثر ہوکر لڑائی کے لئے پہنچتے ہیں تو تب حقیقت ان پر کھلتی ہے لیکن تب تک بے حد دیر ہوچکی ہوتی۔ ایسے میں ایک واقعہ ذکر بھی کیا گیا ہے کہ جب ایک شامی لڑاکے کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی تو اس نے چند آیات بطور آخری خواہش سننے کی درخواست کی لیکن اسے بھی رد کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپس میں قتل و غارت اور خوفناک سزائیں کسی صورت بھی اسلام کی روح کے مطابق نہیں ہوسکتی۔ تاہم اخبار نے تبصرہ کیا ہے کہ داغستان میں داعش کی موجودگی القاعدہ کیلئے خطرہ ہے اور دونوں تنظیمیں سمجھتی ہیں کہ یہ دونوں اکھٹے قائم نہیں رہ سکتیں اس لیے ان کی آپسی لڑائی میں بھی آئے دن شدت آتی جارہی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں