پاک بھارت انسانی ہمدردی کے معاملے پر ساتھ ہیں ،گیتا کو یوم آزادی پر گھربھیجنا امن کا پیغام ہو گا :بھارتی ہائی کمشنر

پاک بھارت انسانی ہمدردی کے معاملے پر ساتھ ہیں ،گیتا کو یوم آزادی پر ...
 پاک بھارت انسانی ہمدردی کے معاملے پر ساتھ ہیں ،گیتا کو یوم آزادی پر گھربھیجنا امن کا پیغام ہو گا :بھارتی ہائی کمشنر

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ہائی کمشنر سی اے راگھوان نے ایدھی سنٹر میں بھارتی لڑکی گیتا سے ملاقات کی ہے اور اس کے اہل خانہ کو جلد ڈھونڈ کر گھر بھجوانے کا وعدہ کیا ہے ۔ایدھی سنٹر میں آمد کے موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے عبدالستار کی انسانیت خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی سنٹر کے عظیم فلاحی کاموں پر ان کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیات تعلقات میں اتار چڑھاﺅ چلتے رہتے ہیں لیکن دونوں ممالک انسانی ہمدردی کے معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع ہو جائیں گے ۔پاکستان نے یمن سے بھارتی شہریوں کو لانے میں بھی بہت مدد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ گیتا کے اہل خانہ کو جلد ڈھونڈ لیا جائے گا جس کے بعد گیتا کو والدین کے حوالے کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کے اجازت سے یہاں امن کا پیغام لے کر آئے ہیں۔گیتا کو یوم آزادی کے موقع پر والدین سے ملایا جائے گا تاکہ دنیا کے لیے امن کا پیغام جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ گیتا سے معلومات حاصل کرنے آئے ہیں تاکہ اس کے گھر والوں کو ڈھونڈنے میں آسانی ہوں۔ اس موقع پر سی اے راگھوان نے کہا کہ انہیں بھارت میں موجود سلمان احمد سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں تاکہ اس کو پاکستان لا یا جا سکے

مزید : قومی /اہم خبریں