کم عمری میں باپ بن جانے والے مردوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، ماہرین نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

کم عمری میں باپ بن جانے والے مردوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، ماہرین نے ...
کم عمری میں باپ بن جانے والے مردوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، ماہرین نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (نیوز ڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کم عمری میں باپ بننے والے مردوں کی جلدی موت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ فن لینڈ کی ’یونیورسٹی آف ہلسنکی‘ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں 1985سے 2005ء کے درمیان 30ہزار سے زائد مردوں کی زندگی کا مطالعہ کیا گیا۔ نتائج میں سامنے آیا کہ 22سال کی عمر تک باپ بننے والے افراد کے درمیانی عمر میں وفات پاجانے کے امکانات ان لوگوں سے 26فیصد زیادہ ہوتے ہیں جو 25سال کی عمر میں پہلے بچے کے باپ بنیں۔ اسی طرح 22سے24سال کی عمر میں باپ بننے والے مردوں میں یہ خطرہ 14فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ دوسری جانب 30سے 44سال کی عمر میں باپ بننے والوں میں درمیانی عمر میں وفات پانے کے امکانات 25فیصد کم ہوتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں
تحقیق کی سربراہ ’ڈاکٹر الینا الینیو‘ کا کہنا ہے تھا کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کم عمر میں باپ بننے والے مردوں کو مدد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہیں کیونکہ اس عمر میں بھاری ذمہ داری کا بوجھ اٹھانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق میں جن مردوں کا مطالعہ کیا گیا ان میں 21فیصد کی موت دل سے وابستہ بیماریوں کے باعث، جبکہ 16فیصد کی موت شراب نوشی کی کثرت سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث ہوئی۔ تاہم ’اوپن یونیورسٹی‘ کے پروفیسر کیون نے خبردار کیا کہ ممکن ہے اور بھی بہت سے عوامل ان نتائج کا باعث بنے ہوں جن کا اس تحقیق میں جائزہ نہیں لیا گیا۔ یہ تحقیق جرنل آف کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -