بھتہ خور میاں بیوی گرفتار، ’عمران کوا‘ بیوی کے ذریعے بھتہ وصول کرتا رہا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) روشنیوں کے شہر کے علاقہ لیاری میں رینجرز سپیشل ٹاسک فورس نے اطلاع ملنے پر آپریشن کے دوران ایک خاتون بھتہ خور کو ایک تاجر سے 5 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز سپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع پر لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون بھتہ خورگینگ وار کے نام پر ایک تاجر سے بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور اس کی نشاندہی پر اس کے شوہر اور بھتہ خور ’عمران کوا ‘کو بھی گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمہ نے تین بار خود جا کر بھتہ وصول کرنے کا اعتراف کیا جبکہ اس کے مطابق اسے اس کام کیلئے اس کا شوہر مجبور کرتا رہا۔