وہ سوال جس کا جواب جاپان میں سکول کے بچے بھی دے سکتے ہیں لیکن دنیا میں بڑے بڑے چکرا جاتے ہیں،کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟

وہ سوال جس کا جواب جاپان میں سکول کے بچے بھی دے سکتے ہیں لیکن دنیا میں بڑے بڑے ...
وہ سوال جس کا جواب جاپان میں سکول کے بچے بھی دے سکتے ہیں لیکن دنیا میں بڑے بڑے چکرا جاتے ہیں،کیا آپ جواب دے سکتے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) حال ہی میں انٹر پر مقبولیت حاصل کرنے والے Puzzlesسے انٹر نیٹ صارفین خوب محفوظ ہوئے ہیں اور اب آئے روز ہماری ذہانت کو چیلنج کرنے والا کوئی نیا پزل سامنے آرہا ہے۔ ایک ایسا ہی دلچسپ پزل جاپانی پزل میکر ناﺅ کی انابا نے سکول کے بچوں کیلئے تیار کیا ہے۔ لیکن بڑے بھی اس میں دلچسپی لئے بغیر نہیں رہ سکے۔ اگر آپ بھی اپنی ذہانت آزمانا چاہتے ہیں تو یہ ایریا پزل حل کرکے دکھائیں۔
درج ذیل تصویر کو دیکھئے اور بتائیے کہ سوالیہ نشان (؟) والی سائیڈ کی لمبائی کتنی ہوگی؟ بس آپ کو صرف یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ مستطیل (Rectangk)کا رقبہ (Area)اس کی لمبائی کو چوڑائی سے ضرب دینے سے حاصل ہوتا ہے۔ اگر آپ یہ دلچسپ پزل خود حل کرنا چاہتے ہیں تو تصویر کے نیچے مت پڑھیئے کیونکہ تصویر کے نیچے اس کا حل دیا گیا ہے۔

اس کا حل بہت آسان ہے۔ اس تصویر کو دیکھیے۔ اس میں 36cmاور 16cmکے ساتھ تیسری مستطیل کو بھی ٹوٹی ہوئی لکیروں کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ اس مستطیل کی لمبائی 5cmاور چوڑائی 4cmہے، یعنی اس کا رقبہ 20cmہے۔ (4x5=20)

اب دائیں طرف والی دونوں مستطیلوں کا مجموعی رقبہ 36cmہوگا (20+16=36)اس کا مطلب ہے کہ بائیں طرف والی بڑی مستطیل اور دائیں طرف والی دونوں مستطیلوں کا مجموعی رقبہ برابر ہے (20=20)
اگر دونوں اطراف کا رقبہ برابر ہے تو ان کی چوڑائی بھی برابر ہے (کیونکہ دونوں اطراف کی لمبائی برابر ہے)۔ دائیں طرف والی مستطیلوں کی چوڑائی 5cmیے۔ لہٰذا بائیں طرف والی مستطیل کی چوڑائی بھی 5cmہے۔ یعنی سوالیہ نشان کی جگہ جواب 5cmآئے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -