شادی کا انتہائی حیرت انگیز فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا، ایسا فائدہ جس کے بارے میں آپ نے آج تک کبھی بھی نہ سوچا ہوگا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ شراب نوشی کی لت میں پڑے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں توجلد از جلدشادی کرلیجیے کیونکہ ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ شادی کرنے سے اس لت سے چھٹکارہ پانے کے چانس بڑھ جاتے ہیں، حتیٰ کہ عادی شرابیوں پر بھی شادی کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ یہ بری عادت چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف میسوری کے ماہرین نے کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ میتھیو لی کا کہنا ہے کہ شراب نوشوں پر شادی کے اثرات واضح کرنے والی اس تھیوری کا نام Role-incompatibility theoryہے۔ اس تھیوری کے مطابق کسی بھی شراب نوش کا موجودہ رویہ اس کی زندگی میں کسی نئے کردار(بیوی یا شوہر) کی مخالفت کرتا ہے اور یہی کردار ان کی شراب نوشی چھڑوانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہمارا گمان تھا کہ عادی شراب نوشوں میں نئے کردار کی مخالفت کا رویہ بہت شدید ہو گا لہٰذا انہیں شادی کے لیے اپنی عادت میں بڑی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہو گی۔
مزید پڑھیں:وہ آدمی جس کی شادی زبردستی بکری سے کرا دی گئی
ماہرین نے شراب نوشوں کے متعلق کی گئی ایک پرانی تحقیق میں حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ اس تحقیق کے شرکاء کی عمریں 18سے 40سال کے درمیان تھیں۔ ماہرین پر تجزیئے کے دوران منکشف ہوا کہ جن تحقیق میں شامل جن لوگوں نے شادی کر لی ان کی شراب نوشی کی عادت یا تو پوری طرح ختم ہو گئی یا اس میں بہت زیادہ کمی آ گئی۔ میتھیولی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس تحقیق میں دیکھاکہ شادی کے بعد عادی شراب نوشوں کی لت بھی بہت حد تک کم یا ختم ہو گئی تھی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں