بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و شیلنگ، 3 پاکستانی شہید 22 زخمی: آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و شیلنگ، 3 پاکستانی شہید 22 زخمی: آئی ایس پی آر
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و شیلنگ، 3 پاکستانی شہید 22 زخمی: آئی ایس پی آر

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے کھلیاں سیکٹر میں ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال شیلنگ و فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید جبکہ 22 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق بھارتی حکومت کا جنگی جنون حد سے بڑھ گیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کھلیاں سیکٹر میں سویلین آبادی کو فائرنگ اور شیلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری شہید اور 22 شدید زخمی ہو گئے۔یاد رہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا بہت جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے ۔ 

مزید : راولپنڈی