مارگلہ ہلزپر 4 لڑکے راستہ بھول گئے، مدد کیلئے پولیس کو کال، کچھ دیر کی کوشش کے بعد تلاش کر لیا گیا

مارگلہ ہلزپر 4 لڑکے راستہ بھول گئے، مدد کیلئے پولیس کو کال، کچھ دیر کی کوشش کے ...
مارگلہ ہلزپر 4 لڑکے راستہ بھول گئے، مدد کیلئے پولیس کو کال، کچھ دیر کی کوشش کے بعد تلاش کر لیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دارالخلافہ کے مشہور پہاڑی سلسلے مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں کے جنگل کی سیر کے دوران 4 لڑکے راستہ بھول گئے۔ گمشدہ لڑکوں نے 15 پرکال کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کچھ دیر کی کوشش کے بعد انہیں تلاش کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز کے پہاڑی سلسلے میں ہاٖئیکنگ کی غرض سے جانے والے4 لڑکے راستہ بھول جانے کی وجہ سے جنگل میں پھنس گئے۔ ان چار لڑکوں میں دو آپس میں کزن ہیں اور اسلام آباد کے ہی رہائشی ہیں جبکہ 2 لڑکے آپس میں بھائی ہیں۔ راستہ بھٹک جانے پر لڑکوں نے موبائل فون کے ذریعے پولیس کو مدد کیلئے فون کیااور بتایا کہ وہ کسی کھائی کے پاس ہیں اور مختلف جانوروں کی آوازیں انہیں چاروں طرف سے سنائی دے رہی ہیں۔پولیس نے امدادی ٹیمیں روانہ کیں جنہوں نے کچھ دیرکی کوشش کے بعد چاروں لڑکوں کو تلاش کرلیا۔ 

مزید : اسلام آباد