ممبئی حملوں میں پاکستانی سرزمین استعمال ہوئی :سابق ڈی جی ایف آئی اے طار ق کھوسہ

ممبئی حملوں میں پاکستانی سرزمین استعمال ہوئی :سابق ڈی جی ایف آئی اے طار ق ...
ممبئی حملوں میں پاکستانی سرزمین استعمال ہوئی :سابق ڈی جی ایف آئی اے طار ق کھوسہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈ یا نے ایک بار پھر ممبئی حملے کے حوالے سے پاکستان پر الزامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہو نے والی ایک رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل طارق کھوسہ نے اپنے ایک آرٹیکل میں اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے لیے پاکستانی زمین استعمال کی گئی اور اجمل قصاب کاتعلق پاکستان سے تھا ۔طارق کھوسہ نے اپنے کالم میں لکھا کہ 2008میں پاکستانی زمین سے دس دہشت گر د سمندر کے راستے ممبئی میں داخل ہوئے ۔ان کا کہنا ہے کہ اجمل قصاب پاکستانی شہری تھا اور لشکر طیبہ نے ان دہشت گردوں کوٹھٹھہ میں ٹریننگ دی ۔اس ٹریننگ کیمپ سے برآمد ہو نے والا اسلحہ اسی ساخت کا ہے جو ممبئی حملوں میں استعمال کیا گیا ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق طارق کھوسہ نے کہا کہ ممبئی حملوں کو کراچی کے ایک کمرے سے مانیٹر کیا جا رہا تھا ۔

مزید : قومی