الطاف حسین کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

الطاف حسین کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست ...
الطاف حسین کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پاک فوج کے خلاف منفی بیانات اور عوام کو بھڑکانے پر ا یم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ 

درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ  الطاف حسین پاکستان میں بغاوت ، قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں نامزد ہیں اور ان کو عدالت نے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے تاہم حکومت انہیں گرفتار نہیں کر سکتی کیونکہ پاکستان اور برطانیہ میں مجرموںکی حوالگی کا کوئی معائدہ نہیں کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے الطاف حسین آئے روز پاکستان کے خلاف مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں انہوں نے اپنی کئی تقاریر میں پاکستانی فوج اور سکیورٹی اداروں پر جھوٹے الزامات عائد کرکے انہیں دنیا میں بدنام کرنے کی سازش کی جو بغاوت کے مترادف ہے۔

درخواست گزار کے مطابق الطاف حسین نے بھارت ، نیٹو اور اقوام متحدہ سے کراچی میں مداخلت کا مطالبہ کیا جو ملک سے غداری ہے ،عدالت نہ صرف ملک میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے بلکہ حکم دیا جائے کہ حکومت الطاف حسین کے خلاف عالمی عدالت انصاف میںمقدمہ دائر کرے۔

مزید : لاہور