پاکستانی سفیر منظور الحق کی شہزادہ فیصل بندر بن عبدالعزیز کو گورنر بننے پر مبارکباد

پاکستانی سفیر منظور الحق کی شہزادہ فیصل بندر بن عبدالعزیز کو گورنر بننے پر ...
پاکستانی سفیر منظور الحق کی شہزادہ فیصل بندر بن عبدالعزیز کو گورنر بننے پر مبارکباد

  

جدہ (محمد اکرم اسد /بیورو چیف)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر منظور الحق نے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بندر بن عبدالعزیز آل سعود سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں گورنر ریاض کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اس موقع پر دونوں کے درمیان پاک سعودی باہمی تعلقات اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے امور پر بات ہوئی۔

سفیر پاکستان نے سعودی عرب کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے ایک مظبوط پل کا کردار ادا کرنے پر اپنے 20لاکھ ہم وطن کارکین کی تعریف کی اسی موقع پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات مظبوط، ثقافتی، دینی و تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں انہوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور انکے مسائل کے حل میں پوری حمایت اور مدد کا یقین دلایا جس پر سفیر پاکستان نے گورنر ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : بین الاقوامی