پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں کا سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں کا سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں کا سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ

  

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) پبلک افیئرز آفیسر امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور راشیل چن اور انفارمیشن ریسورس آفیسر امریکی سفارت خانہ  اسلام آباد مرسی اے کارل نے سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے والینٹرز، ایلو مینائی آف یو ایس فنڈڈ ایکس چینج پروگرامز اور ایک انگلش سمر کیمپ کے شرکاءسے ملاقاتیں کیں۔ لنکن کارنر کے دورے میں مس چن اور مس کارل نے ” فرینڈز آف دی کارنر“ سے متعارف کی، یہ کارنر یونیورسٹی آف سرگودھا کی سنٹرل لائیبریری میں قائم ہے۔ لنکن کارنر کے انگلش سمر کیمپ کے شرکاءکو ایک پریذ نیٹیشن کے موقع پر مس کارل اور مس چن نے امرکی آئین، امریکی وفاقی حکومت اور امریکی وفاقی انتخابات کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔

لنکن کارنرز امریکی سفارتی نے اور منتخب پاکستانی اداروں کے درمیان شراکت سے کام کرتے ہیں، یہ کارنرز یونیورسٹیوں، پبلک لائیبریریوں اور دیگر اداروں میں قائم ہیں۔ ان کارنرز میں لوگوں کو کتابوں، رسالوں، ویڈیوز، انٹرنیٹ اور جنرل پبلک کے لیے پروگراموں کے ذریعے امریکہ کے بارے میں معلومات مہیا کی جاتی ہیں جبکہ کلچر پروگراموں اور دیگر ایونٹس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس وقت سولہ لنکن کارنر اسلام آباد، راولپنڈی، مظفرآباد، پشاور، کراچی، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، خیر پور، حیدرآباد اور سکر دو میں کام کر رہے ہیںجبکہ ملتان میں بھی جلد قائم کیا جا رہا ہے۔

مس چن نے مقامی رہنماﺅں، سرکاری افسروں، انٹرنیشنل ایکس چینج ایلومینائی، ماہرین تعلیم، این جی او لیڈز اور قانون دانوں سے چائے پر ملاقات کی، اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات بہتر بنانے سے متعلق بہت سی آراءپر گفت و شنید کی گئی۔‎

مزید : سرگودھا