ترک وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون، جدہ ،قطیف اور مدینہ میں بم دھماکوں کی مذمت

ترک وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون، جدہ ،قطیف اور مدینہ میں بم دھماکوں کی ...
ترک وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون، جدہ ،قطیف اور مدینہ میں بم دھماکوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (این این آئی)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم اول پرنس محمد بن نائف بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مدینہ سمیت تین مختلف مقامات پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی مذمت اورشہید ہونے والے افرادکی مغفرت کے لیے دعا کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگومیں وزیراعظم بن علی یلدرم نے چار جولائی میں جدہ ، قطیف اور مدینے میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے اللہ و تعالی سے مغفرت کی دعا کی اور ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی جو اس وقت خود دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے سعودی عرب میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔