باتھ روم میں پھنسی خاتون کو ڈرون کے ذریعے نکال لیا گیا

باتھ روم میں پھنسی خاتون کو ڈرون کے ذریعے نکال لیا گیا
باتھ روم میں پھنسی خاتون کو ڈرون کے ذریعے نکال لیا گیا

  

کارک(ویب ڈیسک)آئرلینڈ میں ایک شخص نے اپنے کواڈ کوپٹر والے کھلونا ڈرون کے ذریعے باتھ روم میں پھنسی خاتون کو باہر نکال لیا۔سیلیئن آئرش نے باتھ روم میں پھنسی اپنی دوست کو ڈرون کے ذریعے کھڑکی سے چابی پہنچائی کیونکہ جس جگہ وہ پھنسی تھی وہاں چابی پہنچانا ممکن نہ تھا اور دروازہ کچھ اس نوعیت کا تھا کہ وہ اندر سے ہی کھل سکتا تھا۔

سیلیئن نے ڈی جے آئی فینٹم کے ذریعے ایک ڈور باندھ کر اس کے سرے پر وزن اور چابی باندھی اور اسے باتھ روم کی واحد کھڑکی تک پہنچایا جہاں سے ان کی دوست نے رسی کے سرے پر لہراتی چابی کو تھاما اور دروازہ کھول کر باہر آئی۔لیکن ڈرون کی ویڈیو میں خاتون نظر نہیں آرہی۔ فیس بک پر ہزاروں افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا اور سراہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس