آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ، دبایا نہیں جاسکتا: او آئی سی

قاہرہ (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھاہے اس کو روکنا ہوگا، عالمی برادری کو کشمیر ظلم و ستم کی شفاف تحقیقاتی کرنا ہوں گی، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔