عبدالستار ایدھی کے بعد ایک اور سماجی شخصیت ابان جمال نے بھی آنکھیں عطیہ کردیں

عبدالستار ایدھی کے بعد ایک اور سماجی شخصیت ابان جمال نے بھی آنکھیں عطیہ کردیں
عبدالستار ایدھی کے بعد ایک اور سماجی شخصیت ابان جمال نے بھی آنکھیں عطیہ کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالستار ایدھی مرحوم کے بعد ایک اور سماجی کارکن ابان جمال نے اپنی آنکھیں عطیہ کردیں۔
ترجمان سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ( ایس آئی یو ٹی) کے مطابق خاتون سماجی کارکن ابان جمال کے انتقال پر انکی آنکھیں 2 نابینا افراد کو منتقل کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 40 سال کے مزدور فاروق بچپن سے ہی بینائی سے محروم تھے جبکہ بینائی سے محروم 40 سال کے آپریٹر علی نواز کو بھی آنکھوں کے عطیے کا انتظار تھا ۔ آنکھوں کی سرجری ایس آئی یو ٹی میں کی گئی جس کے بعد فاروق اور علی نواز دنیا دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ سماجی شخصیت ابان جمال فالج سے متاثرہ بچوں کی بحالی پر کام کررہی تھیں۔

مزید :

کراچی -