اسرائیل نے اپنے پیر فلسطین سے بھی آگے پھیلانا شروع کردئیے، اسلامی ملک پر بڑا فضائی حملہ کردیا

اسرائیل نے اپنے پیر فلسطین سے بھی آگے پھیلانا شروع کردئیے، اسلامی ملک پر بڑا ...
اسرائیل نے اپنے پیر فلسطین سے بھی آگے پھیلانا شروع کردئیے، اسلامی ملک پر بڑا فضائی حملہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے اپنی جارحیت فلسطین سے آگے پھیلاتے ہوئے اب مسلم ملک شام پر بھی حملہ کر دیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ”گزشتہ روز شام میں لڑتے گروپوں کی طرف سے ایک گولہ اسرائیلی حدود میں آ کر گرا جس کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی فوج نے ایک جنگی طیارے کے ذریعے شام کی حدود میں بمباری کی۔“ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”شام سے جانے والا گولہ ایک کھلے میدان میں گرا جس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا لیکن ہماری ایئرفورس نے اس کا بدلہ لیتے ہوئے گولہ آنے والے مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور بمباری کرکے واپس آ گیا۔“

ایرانی حکام نے لاکھوں لوگوں کے گھروں سے ایک ایسی چیز جمع کر کے تباہ کر دی کہ پاکستان میں یہ کام ہو جائے تو ملک میں انقلاب آجائے
دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ ”اسرائیلی جنگی طیارے نے دو میزائل فائر کیے جو شام کے گولان ہائٹس کے علاقے میں واقع شہر باتھ سٹی کی ایک رہائشی عمارت پر گرے جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔“ شامی فوج نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ ”ہم جن دہشت گرد گروپوں سے لڑ رہے ہیں ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں اور وہ پسپائی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے ان دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔“
واضح رہے کہ باتھ سٹی شام کی حکومتی افواج اور حزب اللہ کے جنگجوﺅں کے کنٹرول میں ہے۔ اس کے علاوہ نصرہ فرنٹ اور داعش سمیت دیگر کئی گروپ بھی اس علاقے میں لڑائی میں مصروف ہیں۔اسرائیل بظاہر شام میں جاری جنگ میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن پس پردہ اس کے جنگی طیارے کئی بار حزب اللہ کے کمانڈروں اور اس کے قافلوں کو شام کی حدود میں گھس کر نشانہ بنا چکے ہیں۔