اویس لغاری کا کتا مارنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، 2 گرفتار

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار اویس خان لغاری کا کتا مارنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز 4 نامعلوم افراد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری کے گھر آئے اور ان کے پالتو کتے کو زہر دے دیا جس سے کتا موقع پر ہی مر گیا۔ مسلم لیگی رکن اسمبلی نے تھانہ چوٹی میں کتا مرنے کے بعد 4 افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔