ناجائز ذرائع سے 28.87 ملین روپے کے اثاثے بنانے پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور گرفتار

ناجائز ذرائع سے 28.87 ملین روپے کے اثاثے بنانے پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور ...
ناجائز ذرائع سے 28.87 ملین روپے کے اثاثے بنانے پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) نیب نے ناجائز ذرائع سے 28.87 ملین روپے کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہری پور توحید الحق کو گرفتار کر لیا،انکوائری کے دوران نیب نے ملزم اور اس کے زیر کفالت افراد کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ نیب کو معلوم ہوا کہ توحید الحق رینج فاریسٹ آفیسر کوہستان ایبٹ آباد، پشاور، سوات، یو این ڈی پی پراجیکٹ دیر، ایس ڈی ایف او مہمند ایجنسی، بنوں، مالاکنڈ، ڈسٹرکٹ آفیسر کوہستان اور ہری پور کے عہدوں پر تعینات رہا۔

ملزم نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنائے ہیں۔ ملزم 12 کنال اراضی موضع عزیر آباد چارسدہ، موضع نواں شہر شمالی ایبٹ آباد، 200 مربع فٹ پلاٹ کینال روڈ سواں گارڈن، سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ انقلاب روڈ پشاور منی شاپ، 5 مرلہ بڈانی پشاور، 5 مرلہ کے 2 قیمتی پلاٹ سفاری ویلی رفیع بلاک بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی، 10 مرلہ پلاٹ بڈانی پشاور، 500 مربع فٹ پلاٹ منسٹری آف انٹیریئر ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں پلاٹ، ایک کنال پلاٹ کرنل امان آ روڈ موضع کوٹ ہتیال تحصیل و ضلع اسلام آباد، 8 مرلہ گھر کیانی روڈ بہارہ کہو اسلام آباد، 32 مرلہ پلاٹ موضع مہرہ نور اسلام آباد، 5 مرلہ کے 2 قیمتی پلاٹ بحریہ انکلیو اسلام آباد، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں تین قیمتی پلاٹ، بحریہ انکلیو اسلام آباد میں 10 مرلہ پلاٹ اور 4 قیمتی گاڑیوں کا مالک ہے۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -