اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے مزید تین ارب روپے سے زائد کی رقم مانگ لی گئی

اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے مزید تین ارب روپے سے زائد کی رقم مانگ لی گئی
اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے مزید تین ارب روپے سے زائد کی رقم مانگ لی گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے مزید تین ارب روپے سے زائد کی رقم مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ون جو کہ رنگ روڈ سے چوبرجی تک ہے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جبکہ پیکج ٹو چوبرجی سے علی روڈ تک کیلئے 2 ارب روپے کے قریب رقم مانگی ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے بل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھجوایا گیا ہے اور آئندہ بھی ہر پندرہ روز بعد بل مانگا جائے گا۔بل اتھارٹی کو کلیم کرنے کے بعد چین کے ایگزم بینک کو بھجوائے گا اس سے پہلے چینی بینک سے بل کلیم کرنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں تھا۔

مزید :

لاہور -