کمسن جوڑے کے نکاح پر چھاپہ 8سالہ د ولہا ،نکاح خواں گرفتار

شورکوٹ چھائونی (ویب ڈیسک) نواحی علاقہ صبونی میں کمسن جوڑے کے نکاح کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مارکر 8سالہ د ولہا علی شیر اور نکاح خواں حافظ طاہر کو گرفتار کر لیا،کمسن دلہے کے والدین،دلہن اور اسکے والدین پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگئے ،کمسن د ولہا جو کمالیہ سے بارات لیکر شورکوٹ کینٹ کے علاقہ صبونی آیا تھا پولیس حراست میں دھاڑیں مار کر روتا رہا ، والدین اپنے بیٹے کولڑکی وا لوں کے گھر اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئے۔