امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پہل کرے: ڈاکٹرفائی

امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پہل کرے: ڈاکٹرفائی
امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پہل کرے: ڈاکٹرفائی

  

نیویارک (اے پی پی) امریکہ میں موجود ممتاز کشمیری سکالراور ورلڈ کشمیراویئرنس کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے پہل کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز “ کے ایڈیٹر کو لکھے گئے خط میں کہا آپ کے اخبار میں 22جولائی کو ”کشمیربحران میں“ کے عنوان سے چھپنے والا ادارئیے میں کشمیرکے حالات کی اصل تصویر کشی نہیں کی گئی۔

مزید : بین الاقوامی