داعش نے فرانس چرچ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی ویڈیو جاری کردی

داعش نے فرانس چرچ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی ویڈیو جاری کردی
داعش نے فرانس چرچ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی ویڈیو جاری کردی

  

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک )اداعش کی جانب سے دو افراد کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد فرانس میں پرچ پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو اماک نیوز ایجنسی کی جانب سے فرانس کے علاقے نورمینڈے چرچ پر حملے کے ایک روز بعد جاری کی گئی ہے ، واقعے میں دو افراد چرچ میں داخل ہوئے تھے جنہوں نے پادری کو چاقووں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا اور بعد میں پولیس نے دونوں ملزمان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ۔

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں موجود دونوں افراد کی شناخت قمر اور ابو جلیل الخنافیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جوابو بکر البغدادی سے اپنی وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ایک شخص کے پاس کاغذ کا ٹکرا بھی ہے جس پر کالعدم تنظیم داعش کا نام درج ہے ۔

یاد رہے کہ چرچ حملے میں دوملزمان نے چرچ کے 85سالہ پادری کوچاقوﺅں کے وار کر کے قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا جس کے فوری بعد کالعدم تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -