بگٹی قتل کیس: شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

بگٹی قتل کیس: شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
بگٹی قتل کیس: شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آن لائن) ہائیکوٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزموں شوکت عزیز، اویس غنی اور عبدالصمد لاسی کو مفرور قرار دینے سے متعلقہ اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے پرویز مشرف کے وکیل طاہر شاہ کو مخاطب کرکے کہا کہ پرویز مشرف مفرور ہیں، ہم آپ کی بات کیسے سن سکتے ہیں، وہ آکر عدالت میں بتائیں کہ آپ ان کے وکیل ہیں تو ہم آپ کی بات سنیں گے۔ جسٹس مندوخیل کا کہنا تھا یہ وہ بدقسمت کیس ہے جس میں نہ ان کی ڈیڈ باڈی ملی، نہ یہ معلوم ہوا کہ ان کا قصور کیا تھا اور انہیں کیوں مارا گیا؟

مزید :

کوئٹہ -