چیخنے چلانے سے کوئی گلوکار نہیں بن جاتا: علی عظمت کی عمیر جیسوال پر تنقید

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاپ گلوکار علی عظمت کی لیک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دوسرے گلوکار عمیر جیسوال پر تنقید کررہے ہیں جس کے بعد عمیر جیسوال نے بھی اس کے جواب میں ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا (سماجستان) پر جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی عظمت کی سماجستان پر لیک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عمیر جیسوال پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں گلوکار ماننے سے انکارکررہے ہیں۔ علی عظمت کا کہنا تھا کہ گانے بنانے پڑتے ہیں اور گانے لکھنے بھی پڑتے ہیں۔ عمیر جیسوال کا میوزک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اس کیلئے خون دینا پڑتا ہے چیخنے چلانے سے کوئی گلوکار نہیں بن جاتا۔ سمی میری وار کو گاکر ایک شخص نے تباہ کردیا ہے۔
سماجستان پر علی عظمت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عمیر جیسوال کے مداح بھی میدان میں آگئے اور علی عظمت کے خوب لتے لیے۔ پرستاروں کی جانب سے شدید قسم کا ردعمل سامنے آنے کے بعد عمیر جیسوال نے سماجستان پر ایک ویڈیو جاری کردی ہے جس میں مداحوں سے علی عظمت کو معاف کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
عمیر جیسوال نے اپنے ویڈیو میں کہا یہ بہت ہی مزاحیہ بات ہے کہ علی عظمت مجھ پر تنقید کررہے ہیں ۔ میں ان سے گزارش کروں گا کہ اپنے خیالات سنبھال کر رکھیں۔ بزرگ آدمی ہیں اس لیے اپنے فینز سے کہوں گا کہ ان کی باتیں دل پر نہ لیں اور انہیں معاف کردیں۔
Bashing-Response-Of-Umair-Jaswal-On-Ali-Azmat... by dailypakistan