لمبی ناک سے تنگ زینب جمیل نے پلاسٹک سرجری کرالی

لمبی ناک سے تنگ زینب جمیل نے پلاسٹک سرجری کرالی
لمبی ناک سے تنگ زینب جمیل نے پلاسٹک سرجری کرالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جب سے پلاسٹک سرجری شروع ہوئی ہے تب سے بہت سے لوگوں نے اس کا سہارا لے کر اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ شوبزنس کے افراد بالخصوص پلاسٹک سرجری سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کچھ لوگوں میں تو مثبت تبدیلی آجاتی ہے جبکہ بہت سے لوگ پہلے سے بھی برے لگنے لگتے ہیں۔
معروف پروگرام خبرناک میں معاون میزبان سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پاکستانی ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے بھی اپنے آپ کو تبدیل کرنے اور شوبزنس میں جگہ بنانے کیلئے 2،2 سرجیاں کرالی ہیں۔

زینب جمیل کی ناک پہلے بہت ہی لمبی تھی لیکن اب انہوں نے اپنی ناک کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن جیسا کرالیا ہے۔

سرجری کے بعد زینب جمیل میں اتنی تبدیلی آئی ہے کہ کسی بھی شخص کو انہیں پہچاننے میں کافی دیر لگ جاتی ہے ۔پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد زینب جمیل اچھی لگ رہی ہیں یا بری ، اس کا فیصلہ تو مداح ہی کریں گے۔

مزید :

تفریح -