ٹیلی نار فور جی سروسز فراہم کرنے والا تیسرا آپریٹر ،لائسنس مل گیا

ٹیلی نار فور جی سروسز فراہم کرنے والا تیسرا آپریٹر ،لائسنس مل گیا
ٹیلی نار فور جی سروسز فراہم کرنے والا تیسرا آپریٹر ،لائسنس مل گیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)850میگا ہڑز کا ٹیکنالوجی نیوٹرل لائسنس کامیا ب بولی دہندہ ٹیلی نار پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمٰن نے یہ لائسنس ٹیلی نار کے سی ای او مسٹر مائیکل فولے کے سپردکیا،نئے نامزد ہونے والے سی ای او عرفان وہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، نئے لائسنس کے بعد ٹیلی نار ملک میں فور جی سروسز فراہم کرنے والا تیسرا ٹیلی کام آپریٹر بن جائے گا۔وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نےٹیلی نار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار نے گذشتہ چند سالوں میں ٹیلی کام سیکٹر میں قابل تحسین کام کیا ہے،ٹیلی نار نے گذشتہ بارہ سالوں کے دوران منعقد ہونے والی تین سپیکٹرم نیلامیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار نے” بائیومیٹرک سِم ویری فیکشن“ میں باقی آپریٹر کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس کے علاوہ ”گرے ٹریفک“ کے ناسورکے خاتمہ کیلئے بھی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -