ماہ نور بلوچ نے اپنے حسن کے راز سے پردہ اٹھادیا

ماہ نور بلوچ نے اپنے حسن کے راز سے پردہ اٹھادیا
ماہ نور بلوچ نے اپنے حسن کے راز سے پردہ اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے گزشتہ دنوں اپنی 46 ویں سالگرہ منائی ہے جبکہ وہ نانی بھی بن چکی ہیں لیکن پچھلے دنوں ان کی سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر نے انہیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنادیا۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہ نور بلوچ اتنی عمر کے باوجود بھی بالکل کسی نوجوان لڑکی سے بھی زیادہ فٹ ہیںجبکہ بہت سی خواتین ماہ نور بلوچ جیسا حسن اور فٹنس حاصل کرنے کی گیدڑ سنگھی تلاش کرنے میں مصروف ہیں لیکن ہم اپنے قارئین کو بتادیں کہ ان کے پاس کوئی جادو نہیں ہے اور اس حوالے سے انہوں نے خود ہی مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق  ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ وہ کوئی خاص ٹوٹکا استعمال نہیں کرتیں بلکہ صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنے آپ کو بہتر رکھتی ہیں۔ذیل میں ہم ماہ نور بلوچ کی جانب سے خوبصورتی کا بتایا گیا نسخہ درج کرتے ہیں۔
(1) چہرے کی جھریوں سے چھٹکارے کیلئے آپ کیا کرسکتے ہیں؟
اداکارہ ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ چہرے کی جھریوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے وہ ہمیشہ سونے سے پہلے اپنا چہرہ دھو کر موئسچرائزنگ کریم استعمال کرتی ہیں جبکہ دھوپ میں نکلتے وقت سن بلاک لگانا بھی نہیں بھولتیں۔.

نواز الدین صدیقی کے نخرے بڑھ گئے:معاوضہ نہ بڑھانے پر اکشے کمار کے ساتھ فلم چھوڑ دی


(2) بہترین طرز زندگی کا انتخاب
اداکارہ نے بتایا کہ وہ خوبصورت نظرآنے کیلئے خوبصورت طرز زندگی اپنائے ہوئے ہیں۔ کافی زیادہ مقدار میں پانی پینا، ہیلتھ سپلیمنٹس لینا اور ہفتے میں 5 روز بلاناغہ 30 منٹ کی ورزش انہیں فٹنس مسائل سے چھٹکارا دلاتی ہے۔

”اس ملک سے ہمیشہ درد ملا“ نرگس فخری نے مستقل طور پربھارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا


(3) یوگا
ایک بچے کی نانی ماہ نور بلوچ کہتی ہیں کہ وہ ذہنی سکون کیلئے باقاعدگی کے ساتھ یوگا کرتی ہیں جس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جعلی چیک کیس ، سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی 9 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور
(4)کھانے کا درست انتخاب
ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کھانے سے چینی کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے جبکہ گندم اور ڈبہ بند غذاو¿ں سے بھی پرہیز کرتی ہیں۔ان کے ناشتے میں ایک ویجی ٹیبل آملیٹ، دہی اور چاول سے بنی ایک روٹی شامل ہوتی ہے جبکہ دوپہر کے کھانے میں وہ مرغی کا گوشت، سبزیاں اور چاول کی روٹی کھاتی ہیں۔ انہوں نے فٹ رہنے کیلئے ناریل کے تیل اور کوئینووا نامی جڑی بوٹی کو کھانے میں شامل کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔

مزید :

تفریح -