طور خم بارڈر گیت پر پہلی بار خیبر لیوی فورس کے اہلکار تعینات، سیکیورٹی بڑھادی گئی

طور خم بارڈر گیت پر پہلی بار خیبر لیوی فورس کے اہلکار تعینات، سیکیورٹی ...
طور خم بارڈر گیت پر پہلی بار خیبر لیوی فورس کے اہلکار تعینات، سیکیورٹی بڑھادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی(آئی این پی) طور خم بارڈر گیٹ پر پہلی بار خیبر لیوی فورس کے اہلکار تعینات ، طور خم بارڈر پر سیکیورٹی بڑھادی گئی، خاصہ دار اور ایف سی فورس بھی پہلے کی طرح تعینات رہے گی، طور خم بارڈر پر پاکستان کی طرف سے گیٹ کی تعمیر مکمل ہو گئی اور اس نئے گیٹ کا رنگ روغن کر دیا گیا ہے جس پر پاکستان کا سبز رنگ قومی جھنڈا بنا دیا گیا ہے۔

طور خم کے نائب تحصیلدار غنچہ گل نے کہاکہ پی اے خیبر خالد محمود کی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ایف سی اور خاصہ دار فورس کے علاوہ نئے تعمیر شدہ گیٹ پر پہلی بار خیبر لیوی فورس کے دس تربیت یافتہ افراد تعینات کر دیئے گئے ہیں جن کی ڈیوٹی بارڈر پر افغانوں کے پاسپورٹ اور ویزے چیک کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے تاکہ کوئی ملک دشمن پاکستان میں داخل نہ ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ طور خم بارڈر پر تمام اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا جائیگا۔ تحصیلدار طور خم نے کہا کہ طور خم کے نئے تعمیر شدہ گیٹ کا باقاعدہ افتتاح یکم اگست کو متوقع ہے ۔ دریں اثناءطور خم بارڈر پر اہلکاروں نے سینکڑوں موبائل سیٹ پکڑ کر ضبط کر لیے۔

مزید :

خیبر -