پاک چین اکنامک کوریڈور: دو منصوبوں کیلئے چین کی کمپنیوں کو ٹیکس میں چھوٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کابینہ کی اکنامک کوریڈور کمیٹی نے پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت دو منصوبوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ دونوں منصوبے چین کی فرموں کو دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنیوں نے ان منصوبوں کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ کی مطالبہ کیا تھا۔
اسلام آباد میں ویزر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت مواصلات کی جانب سے جمع کرائی گئی تجاویز کو زیر بحث لایا گیا ۔ ان تجاویز میں دو منصوبوں کیلئے کسٹم دیوٹی، لیویز اور دوسرے ٹیکسوں سے استثنیٰ کا کہا گیا تھا۔ان منصوبوں میں قراقرم ہائی وے فیز 2(ٹانک سے حویلیاں سیکشن) اور کراچی لاہور موٹر وے(سکھر سے ملتان) کی تعمیر شامل ہے۔