عدالت نے وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی

عدالت نے وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی
 عدالت نے وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی

  

کراچی (آئی این پی )کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وسیم اخترکو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کے معاملے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت وسیم اختر کے وکیل کا کہناتھا کہ وسیم اختر سیاسی رہنما ہیں اورقومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں۔ وسیم اختر پر بلاجواز مقدمات بنائے جا رہے ہیں جس پر رینجرز کے وکیل نے کہا پہلے اسمبلی میں میٹرک پاس ممبر ہی بنتے تھے۔ پرویزمشرف کے دور میں ان معاملات کو ٹھیک کیا گیا۔ تعلیمی اسنادکی تصدیق کے بغیر بی کلاس نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے وسیم اختر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام متعلقہ دستاویزات 15روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ دستاویزات جمع نہ کرانیکی صورت میں جیل میں بی کلاس واپس لے لی جائیگی۔

مزید :

کراچی -