چیف جسٹس نے پنجاب میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پنجاب میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوند کاری کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے جبکہ مقدمے کو چار اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔