مراکش: چڑیا گھر میں ہاتھی کی جانب سے پھینکا جانے والا پتھر لگنے سے لڑکی ہلاک

مراکش: چڑیا گھر میں ہاتھی کی جانب سے پھینکا جانے والا پتھر لگنے سے لڑکی ہلاک
مراکش: چڑیا گھر میں ہاتھی کی جانب سے پھینکا جانے والا پتھر لگنے سے لڑکی ہلاک

  

لندن (ویب ڈیسک) مراکش کے ایک چڑیا گھر میں ہاتھی کی جانب سے پھینکا جانے والا پتھر لگنے سے ایک سات سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔ مراکش کے دارالحکومت رباط کے چڑیا گھر میں ہاتھی نے اپنے احاطے میں پڑا ایک پتھر اٹھا کر لڑکی کی جانب پھینکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پتھر لگنے سے لڑکی زخمی ہو گئی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ چڑیا گھر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پتھر چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے افراد اور ہاتھی کے احاطے کو تقسیم کرنے والے جنگلے اور کھائی کو عبور کرتا ہوا لڑکی کو جا لگا۔

مزید : بین الاقوامی